|
Basic Information:
|
Name: | Dr. Riaz Ahmed | Gender: | Male |
|
|
Personal Information:
|
Interests: | پیشہ کے اعتبار سے کیونکہ ایک ڈاکٹر ہوں اس لئے معاشرہ کے ہر طبقہ سے براہ راست رابطہ رہتا ہے اور وہ اپنے مسائل بھی اکثر زیرِ بحث لاتے ہیں۔ لوگو ں کی محرومیاں،مجبوریاں اور بے بسی پر اور اربابِ اقتدار و اختیار کی بے حسی پر دل کڑھتا ہے تو قلم اٹھا لیتا ہوں یہی قلم میرا ہتھیار ہے معاشرہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف اور یہی میرا دوست بھی ہے کہ جس سے اپنے دل کی باتیں کر لیتا ہوں۔ میری دلچسپی صر ف یہ ہے کہ کسی طرح معاشرہ کی اصلاح ہو سکے۔یہاں کے باسی اس سرزمین کو ایک ملک نہیں بلکہ اپنا وطن سمجھنے لگیں۔معاشرہ انسان کی قدر کرے اور ہم اس کو مثالی بنا سکیں۔ میری تحریروں اور شاعری میں آپ کو فنی کمزوری مل سکتی ہے لیکن میں اپنے قلم کو فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بجائے قوم کو بیدار کرنے اور اپنی بساط پھر اصلاح کے لئے استعمال کرنا چاہتاہوں۔ اللہ ہمارے وطن اور پوری قوم اور خصوصا مسلمانوں کا حامی و ناصر ہو۔ امین! | About Me: | https://www.facebook.com/pages/BazmeRiaz/661579963854895 انسان کی تحریر اس کی پہچان ہوتی ہےاس لِنک کو وزٹ کرکے بھی آپ مجھ کو جان سکتے ہیں۔ویسےکراچی میں پیدا ہوا اور یہیں رہتا ہوں۔ ناظم آباد میں بچپن گزرا نیو میتھڈ پرائمری اینڈ سکینڈری اسکول، ناظم آباد سے میٹرک کیا۔ گورنمنٹ آدم جی سائینس کالج پٹیل پاڑا سے انٹر کیا اور ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم۔بی۔بی۔ایس کی سند حاصل کی۔ وہیں ہاؤس جاب کیا اور پھر عباسی شہید ہسپتال کو بحیثیت آر۔ایم۔او جوائن کیا۔ وہاں مختلف شعبہ جات کے علاوہ انتظامی عہدوں (ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور قلیل عرصہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) پر بھی خدمات انجام دیں۔ آج کل پرائیویٹ پریکٹس کرتا ہوں۔ قلم سے میرا عشق ہے۔جو انشااللہ آخری سانسوں تک نبھاؤًں گا۔
|
|
|
|
|
Education:
|
University: | Karachi University. Passed in 1988 | College: | Dow Medical College, Karachi (D.U.H.S) Passed in 1988 | School: | New Method Primary and Secondary School, Nazimabad, Karachi. Passed in 1980 |
|
|
|
|
|
|
|
Updates: We have made some updates in MyPage to control its better performance. Currently we have removed the service of Sharing/Liking, Sharing with friends and Comments area. Gradually, HW will do more updates to improve MyPage overall experience for ultimate users. |