mypage.hamariweb.com hamariweb.com
 Home   News   Dictionaries   Mobiles   Cricket   MyPage   Recipes   Articles   Poetries   Islam   Academic Results 
Welcome Guest  About MyPage   Login / Signup
 
Posts
Profile
Send Message to Rehman
Invite Friends
 Basic Information:
Name:Rehman Mahmood Khan
Gender:Male
Birthday:Oct 29
 Personal Information:
Marital Status:Single
About Me:رحمان محمود خان29اکتوبر1984کو لاہور میں آبائی گھر(واقع اندرون شہر لوہاری گیٹ)میں پیدا ہوئے۔انھوں نے ابتدائی تعلیم علامہ اقبال? فاونڈیشن سکول واقع اِسلام پورہ سے حاصل کی جب کہ ثانوی تعلیم برِّصغیرکی قدیم اورعظیم دَرس گاہ انجمنِ حِمایتِ اِسلام سے حاصِل کی۔میٹرک ‘سائنس کے ساتھ سیکنڈ ڈویڑن اورFScفسٹ ڈویڑن میں حمایتِ اِسلام ہائر سیکنڈری سکول سے پاس کیا۔ اِسلامیہ کالج سِول لائینزسے فسٹ ڈویڑن میں گرایجویشن(جرنلزم، فارسی اور پنجابی کے ساتھ) کی۔ اس کے علاوہ اِسلامیہ کالج ریلوے روڈ سے موبائل اور کمپیوٹر کے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر میں مہارت حاصِل کی۔حال ہی میں آپ نے ویب ڈیزائننگ،گرافک ڈیزائننگ ،پیج میکنگ اورمختلف کورسز کرچکے ہیں۔
مندرجہ بالاتعلیم اور کورسز کے برعَکس2007 سے پیشہ وارانہ صَحافت سے منسلِک ہیں اور سوشل ویلفئیرسے منظور شدہ ایک این جی اوکے میگزین میں بطور اَسِسٹِنٹ ایڈیٹر(معاون)کے ذمّہ داری نبھا رہے ہیں۔اِس کے علاوہ مختلف قومی روزناموں اورملکی وغیر ملکی اردو ویب سائٹ میں بطورکالم نِگار اور تجزیہ کار اپنی اعزازی خدمات بھی سَر انجام دے رہے ہیں۔حال ہی میں آپ نے ایک قومی روزنامہ( و ٹیلیویژن چینل)کے ہفت روزہ میگزین میںبطور اسسٹنٹ ایڈیٹرذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
رحمان محمود خان کے آباو¿اجداد نے تحریکِ رحمان محمود خان کے آباو¿اجداد نے تحریکِ پاکستان میں نمایاں کِردار اَدا کیااورلٹے پٹے ،بے حال مہاجرین کی دادرسی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی،ان کے پَڑنانا ”خان نجم الدین خان“کا شمار1870-80 کے عشرے میں اس وقت کی بااثر شخصیات میں ہوتا تھا۔انھوں نے انگریزوں اور ہندووں کے اِرادوں کو بھانپتے ہوئے”سر سیّد احمد خان“ کی تقلید کی اور مسلمانوں کی تعلیم و تربیت بالخصوص مسلِم یتامیٰ کی تربیت کے لےے 1884 میں اپنے چنددردِدِل رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مِل کر انجمن ِحمایتِ اسلام کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا جو کہ تا حال مسلمان بچوں کی تعلیم و ترویج کے لیے مصروفِ عمل ہے۔
شمار1870-80 کے عشرے میں اس وقت کی بااثر شخصیات میں ہوتا تھا۔انھوں نے انگریزوں اور ہندووں کے اِرادوں کو بھانپتے ہوئے”سر سیّد احمد خان“ کی تقلید کی اور مسلمانوں کی تعلیم و تربیت بالخصوص مسلِم یتامیٰ کی تربیت کے لےے 1884 میں اپنے چنددردِدِل رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مِل کر انجمن ِحمایتِ اسلام کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا جو کہ تا حال مسلمان بچوں کی تعلیم و ترویج کے لیے مصروفِ عمل ہے۔
جناب رحمان محمود خان ‘اَدب کی ہر صِنف سے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیق اور بامقصد تقریبات کو پسند کرتے ہیں۔ترقّی پسند اورلبرل خےا لات کاحامِل ہونے کے باوجودمادَر پِدر آزادی کو برا گردانتے ہیں۔ملک کی بائیں بازو کے اَدب اور سیاست میں متحرک کِردار ادا کرنے کا خواہِش مند ہونے کے علاوہ کسی بھی نظریے کی اِنتہا پسندی سے خائف ہیں،کیوں کہ ا±ن کے خیال میںہر نظریہ ماننے والوں کا اپنا عقیدہ اور رسوم ہوتی ہیں اوروہ کہتے ہیں آزادانہ سوچ تقاضا کرتی ہے کہ کسی بھی عَمل کو ا±س کی بنیاد سے جاننے کے علاوہ مثبت سوچ کے ساتھ حقائق،سائنسی نظریات اور معاشرتی پہلوو¿ں کو رَد کیے بغیرمتوازن رَدِّعمل کیا جائے اور اپنی بات دوسروں تک کماحقہ پہنچائی جائے،کیوںکہ اِس کی غیر موجودگی میں انقلاب کا تصّور کرنا ایک خواب ہی ہو سکتا ہے ‘حقیقت نہیں۔افسوس کہ ہمارے ملک کا اَدبی و سیاسی حلقہ آپس کی خلفشاریوں اور خود نمائی میں مصروف ہے اور ملک کا80%نوجوان ٹیلنٹ ہر لحاظ سے تباہ ہورہا ہے۔وہ‘ شاعر اور ادیب حضرات کی خود نمائی سے نہایت دلبرداشتہ ہیں۔انھیں اَدب میں تحریکی لِحاظ سے فیض احمد فیض،احمد فراز اور سَعادت حَسن مِنٹو کا کردار لاجواب لگتا ہے۔
جناب رحمان محمود خان کالم نگاری کے علاوہ شاعری بھی کرتے ہیں لیکن اِس کا بِرملا اظہار کسی بھی پلیٹ فارم پر نہیں کرتے۔ کھیلوں میں کرکٹ اور بیڈمنٹن جب کہ موسیقی میںہلکے پھلکے،پیار بھرے مد±ھرگےت۔ غزلیات اور شاعری میں ساغرصدیقی اور ساحِر لدھیانوی کی شاعری کے علاوہ ایسی شاعری سے شَغف ہے جس میں دعویٰ اور خدا سے شکوہ گِری کی گئی ہو۔جیسے
آو¿ کہ اِک سجدہ کریں عَالم ِمدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں
.... .... .... ....
یارَب! تیرے جہان کے کیا حال ہوگئے
کچھ لوگ خواہشات کے دلال ہو گئے
(اپنے اظہارِ خیا ل کے لیے رابطہ کریں)
Name: Rehman Mahmood Khan
Web Blog: www.peghaam.blogspot.com
Facebook: http://www.facebook.com/rehmankhanpeghaam
Email: [email protected] ; [email protected]
 Contact Information:
Website:http://peghaam.blogspot.com
 Education:
University:University of Punjab   Passed in 2005
 Work Information:
Company:Daily Nai-Baat
Position:Assistant Editor (Sunday Magazine)
City:Lahore
Country:Pakistan
Updates: We have made some updates in MyPage to control its better performance. Currently we have removed the service of Sharing/Liking, Sharing with friends and Comments area. Gradually, HW will do more updates to improve MyPage overall experience for ultimate users.
Contact Us | Feedback | Privacy Policy | Advertising | About Hamariweb

Copyright © 2024 HamariWeb.com All Rights Reserved.